Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومپاکستانوزیرخارجہ بلاول بھٹو کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات ہوئی ۔دونوں رہنمائوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زر داری 14 اور 15 جون کو ایران کا سرکاری دورہ کریں گے دورے کے دوران وزیر خارجہ ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے جبکہ بلاول بھٹو کی ایرانی صد ر اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ وزیر خارجہ 15 جون کو مشہد جائیں گےجہاں وفود کی سطح پر مذاکرات اور زائرین کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی جبکہ مذاکرات میں افغانستان ،علاقائی سلامتی اور اسلامو فوبیا کے مسائل پر گفتگو ہو گی۔۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔