ہومپاکستاننیپرا کے زیر اہتمام انڈسٹری اور اکیڈمیا کے روابط پر ورکشاپ کا انعقاد

نیپرا کے زیر اہتمام انڈسٹری اور اکیڈمیا کے روابط پر ورکشاپ کا انعقاد

نیپرا ہیڈ کواٹرز اسلام آباد میں چیئرمین توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں نیپرا نے انڈسٹری اور اکیڈمیا کے روابط پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا

جس کا مقصد صنعتوں اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط بنانے میں بہتر مدد فراہم کرنا، مختلف شعبوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تعلیمی پروگراموں کو ترتیب دینا اور یہ جاننا کہ کس طرح انڈسٹری اور اکیڈمیا آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ یہ ورکشاپ تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی ورکشاپ تھی جس میں نیپرا کے افسران کے علاوہ پاور سیکٹر کے اعلی عہدے داران اور مختلف تعلیمی اداروں کے پروفیسرز و ریسرچز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔چیئرمین نیپرا، جناب فاروقی نے اپنے ابتدائی کلمات میں صنعتوں کو عملی تحقیق میں شامل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی کہ تعلیمی اداروں اور صنعتوں کو بہتر انسانی وسائل کی ترقی کے لئے ساتھ ساتھ ایسی ریسرچ شروع کرنے کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جو کہ عملی مسائل کو حل کرنے میں مدد دے۔ جناب فاروقی نے صنعتوں کے شرکا پر زور بھی دیا کہ وہ تحقیقی کام کے لیے اپنے اہم ترین مسائل تعلیمی اداروں کے ساتھ شیئر کریں-اس موقع پر تعلیمی اداروں اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد مقررین نے بھی خطاب کیا جس کے بعد سوالات و جوابات کا سیشن ہوا، جس میں شرکا نے نیپرا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نیپرا جیسے ادارے صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان خلیج کو پر کرنے میں مدد کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔