پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی میں تحریک انصاف نظریاتی گروپ اور پی ٹی آئی پرویز الہی گروپ بن گیا۔
اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر ابھی تک اتفاق نہ ہوسکا جبکہ سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور یاسمین راشد ناراض ہوکر اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ذرائع کے مطابق پرویز الہی کی جانب سے محمود الرشید یا راجہ بشارت کواپوزیشن لیڈربنانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ نظریاتی گروپ میاں اسلم اقبال کو اپوزیشن لیڈربنانے کی خواہش مند ہے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں محمود الرشید کو اپوزیشن لیڈر جبکہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر میاں اسلم اقبال کو بنانے کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم اب اس پر پارٹی کے اندر اختلافات سامنے آرہے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 13 جون کو ہوگا، جس کیلئے اپوزیشن نے نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، سابق وزیر قانون راجہ بشارت کی بھی عبوری ضمانت منظور کرالی گئی ہے۔
