ہومپاکستانپنجاب کے ضمنی انتخابات،ن لیگ اور تحریک انصاف کی تیاریاں شروع

پنجاب کے ضمنی انتخابات،ن لیگ اور تحریک انصاف کی تیاریاں شروع

پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلیے دونوں مدمقابل پارٹیوں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے حکمت عملی تیار کرلی۔

پنجاب میں ضمنی انتخابات کی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے لیگی قیادت کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی مہم مریم نواز چلائیں گی۔ اجلاس میں حمزہ شہباز اور مریم نواز سمیت دیگر لیگی رہنماوں نے شرکت کیں۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں عوام مسلم لیگ ن کے امیدوار کوکامیاب کرائیں گے جبکہ اس موقع پر لیگی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام ضمنی انتخاب میں عمرانی بیانیے کو مسترد کریں گے۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب میں منحرف ارکان کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمندوں کا خود انٹرویو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان مرکزی اور صوبائی پارلیمانی بورڈز کی سفارشات بھی دیکھیں گے اور انٹرویوز کے بعد ہی حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف منحرف ارکان کی خالی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 17 جولائی کو ہوگی۔

پنجاب میں جن صوبائی نشستوں پر انتخاب ہوگا ان میں پی پی 7 راولپنڈی، پی پی 83 خوشاب، پی پی 90 بھکر، پی پی 97 فیصل آباد، پی پی 158 لاہور، پی پی 167 لاہور، پی پی 168 لاہور، پی پی 170 لاہور شامل ہیں۔وزارت اعلی پنجاب کے انتخاب کے وقت تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی جانب سے پارٹی پالیسی سے انحراف کے باعث ڈی سیٹ ہونے والے اراکین کے خالی نشستوں میں پی پی 202 ساہیوال، پی پی 217 ملتان، پی پی 224 لودھراں، پی پی 228 لودھراں، پی پی 237 بہاولنگر، پی پی 272 مظفر گڑھ، پی پی 282 لیہ، پی پی 288 ڈیرہ غازی خان، پی پی 140 شیخوپورہ، پی پی 127 جھنگ اور پی پی 125 جھنگ شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔