راولپنڈی(نیوز ڈیسک )سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بجٹ میں تاریخی خسارے کے ساتھ قوم پر بجلی گرائی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ بجٹ پہلے ہی پٹرول ،گیس، بجلی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے پر آ گیا تھا، اب تاریخی خسارے کے ساتھ کھاد، قدرتی گیس اور دکانداروں کے بجلی کے بلوں میں فیکس ٹیکس نے بجلی گرائی ہے۔انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ غیرملکی ترسیلات اور زر مبادلہ کے زخائر میں کمی معاشی ڈیفالٹ کی طرف جارہی ہے، قوم 45 دن امپورٹڈ حکومت کے ظالمانہ فیصلوں کا انتظار کرے۔
بجٹ پہلے ہی پٹرول،گیس،بجلی اور گھی میں اضافے پر آگیا تھا اب تاریخی خسارے کے ساتھ کھاد،قدرتی گیس اور دوکانداروں کے بجلی کے بلوں میں فیکس ٹیکس نے بجلی گرائی ہے ، فارن ترسیلات اور فارن زخائر میں کمی معاشی ڈیفالٹ کی طرف جارہی ہے، قوم 45 دن امپورٹڈ حکومت کےظالمانہ فیصلوں کا انتظار کرے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 11, 2022
