اسلام آباد(نیوز ڈیسک )حکومتی اتحاد نے عمران خان کی جانب سے فوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ وزیراعظم نے اسپیکر سے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں ناموس رسالت ؐپر بحث کرانے کی درخواست کردی۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنماوں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں۔دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دلوں کا خون کیاگیا ، لوگ احتجاج کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ آقا کریم ؐسے عقیدت و محبت کے اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔بھارت میں ہونے والے اس قابل مذمت واقعے کے خلاف ایوان قرارداد منظور کرے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ؐکی حرمت کے لیے قربانی دینے کو تیار ہیں ۔
آقا کریم ؐکی حرمت کے لیے قربانی دینے کو تیار ہیں،وزیر اعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
