ہومشوبزچاہتی ہوں میری شادی بھی کترینہ کی طرح ہو، در فشاں سلیم

چاہتی ہوں میری شادی بھی کترینہ کی طرح ہو، در فشاں سلیم

کراچی ؕ۔پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ در فشاں کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں ان کی شادی بھی کترینہ کیف کی طرح خاموشی سے ہو۔در فشاں حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت کیرئیر میں پیش آنے والے چیلنجز سے متعلق گفتگو کی۔در فشاں نے کہا کہ میں کوشش کروں گی کہ کسی بھی شخص کے ساتھ ڈیٹ نہ کروں اور سیدھا سیدھا نکاح کروں۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے شادی سے پہلے ملاقاتیں کرنا ایک عارضی چیز ہوتی ہے، نکاح کی اپنی خوبصورتی ہے، آپ اپنا رشتہ پکا کریں، فیملی کو ملوائیں پھر چاہے ملنا جلنا شروع کردیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں چاہتی ہوں میری شادی کترینہ کیف کی طرح ہو، بالکل خاموشی سے، کیونکہ وکی اور کترینہ کے رشتے کے بارے میں بھی آخر وقت تک کسی کو نہیں پتا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔