ہوماسلام آبادسی ڈی اے شعبہ انوائرمنٹ ، فائر فائٹنگ ، روڈ منٹنینس اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے مختلف علاقوں میں آگ پر قابو پا لیا گیا

سی ڈی اے شعبہ انوائرمنٹ ، فائر فائٹنگ ، روڈ منٹنینس اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے مختلف علاقوں میں آگ پر قابو پا لیا گیا

کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ انوائرمنٹ، فائر فائٹنگ ، روڈ منٹنینس اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے مختلف علاقوں میں آگ پر قابو پا لیا گیا ،تمام اداروں کے موثر تعاون کے ذریعے منگل کے روز اسلام آباد کے علاقے تلہاڑ، نسٹ یونیورسٹی، سری نگر ہائے وے سمیت کشمیر چوک کے علاقے میں لگی آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا۔واضح رہے مذکورہ علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات کی اطلاع ملتے ہی سی ڈی اے کے متعلقہ عملے نے فورا ایکشن لیتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔اسی طرح کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے ان علاقوں میں بھی آگ بھجانے کے لئے کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جو اسلام آباد کی حدود سے باہر تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔