ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف کا عربی ٹوئٹراکانٹ عارضی معطلی کے بعد بحال کر دیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف کا عربی ٹوئٹراکانٹ عارضی معطلی کے بعد بحال کر دیا گیا

ٹوئٹر نے وزیراعظم شہبازشریف کا عربی اکانٹ عارضی طورپرمعطل کرنے بعد بحال کردیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابوبکرعمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا عربی ٹوئٹر اکانٹ بحال کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل ٹوئٹر نے وزیراعظم شہباز شریف کا عربی اکانٹ معطل کردیا تھا۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابوبکرعمر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگومیں بتایا تھا کہ ٹوئٹراس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ اکانٹ کو وزیراعظم شہباز شریف کے دفترسے ہی چلایا جارہا ہے۔ ٹوئٹر کو فوٹو آئی ڈی بھجوائی گئی ہے جس کی تصدیق کے بعد اکانٹ بحال کردیا جائے گا۔

Capture 5

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔