اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عازمینِ حج کی سعودی عرب روانگی جاری ، 6 جون کو 23 سو عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق آج مزید 5 پروازوں کے ذریعے 16 سو سے زائد عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے ،اسلام آباد سے 3 جبکہ ملتان اور کوئٹہ سے ایک ایک حج پرواز سعودی عرب روانہ ہو گی،مکہ اور مدینہ منورہ میں مذہبی امور کا مین کنٹرول آفس قائم کر دیا گیا،شعبہ مکہ روانگی، ہیلپ لائن، مانیٹرنگ، شکایات سیل،حرم گائڈز اور شعبہ گمشدگی و بازیابی قائم کر دیے گئے ،مدینہ اور جدہ ایئرپورٹس پر مذہبی امور کا عملہ عازمینِ حج کی رہنمائی کیلئے موجود ہے۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق سعودی ایئرپورٹس پر عازمین حج کی رہنمائی کیلئے پاکستانی پرچم تھامے عملہ تعینات کردیا گیا۔وزارتِ مذہبی امور نے پاکستانی عازمینِ حج کیلئے ادویات کی بڑی کھیپ سعودی عرب پہنچا دی،عازمینِ حج کی صحت کی حفاظت کیلئے پاکستانی حج میڈیکل مشن نے مکہ اور مدینہ میں ہسپتال قائم کر دیے جبکہ رہائشی سیکٹرز اور سعودی ایئرپورٹس پر ڈسپنسریاں بھی فعال کر دی گئیں۔رہائشی عمارتوں میں حجاج کی آمد ، کھانا ، حرم ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے معاونین حج تعینات کردیے گئے۔
پاکستان سے 2300عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
