ہومدنیاپاکستان سے حجاج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا

پاکستان سے حجاج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا

جدہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان سے حجاج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا، سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور، قونصل جنرل خالد مجید، ڈائریکٹر جنرل حج ڈایریکٹر حج ساجد اسدی پاکستان قونصلیٹ کے افسران اور سعودی اعلی حکام نے استقبال کیا.. حاجیوں کا استقبال “روڈ ٹو مکہ” اور سعودی ویژن 2030 کا حصہ ہے۔اس سال پاکستانی حاجیوں کے لیے مکہ اور مدینہ میں حرمین کے نزدیک تر رہائش کا انتظام کیا گیا ہے بہترین بلڈنگ حرم کے بالکل نزدیک حاصل کی گی ہے پاکستانی حجاج نے مدینہ منورہ آمد پر حکومت پاکستان اور حج مشن کا بہترین خدمات کرنے پر شکریہ ادا کیا اور وفاقی وزیر مذہبی امور حج کی خدمات کو سراہا دیار نبوی پہنچنے پر عازمین حج کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے گئے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔