ہومپاکستانپشاور،بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

پشاور،بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر اعلانیہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف اہلیان پشاور اور ال پاکستان سی این جی ایسوسیشن نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز پلے کاراڈ اٹھارکھے تھے ۔مظاہرین نے گیس ،بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کا احترام کیا جائے اور اس مسلے کو حل کیا جائے، حکومت لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرے ورنہ دھرنہ دینے پر مجبور ہونگے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور عوام کو اس لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔