اسلام آباد(سب نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی خیبرپختونخواہ سے اسلام آباد واپسی پر گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اس ضمن میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو لوگ پورے ملک سے نکلیں گے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ عمران خان اور میری ناراضی کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ کارکنوں سے کہوں گا ایسی من گھڑت خبروں پر کان نہ دھریں۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کا سوچے بھی نا۔عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو لوگ پورے ملک سے نکلیں گے۔۔
