اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں لوڈ شیڈنگ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وزرا اور حکام کو کھری کھری سنادیں اور تمام وضاحتیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وضاحتیں نہیں عوام کو تکلیف سے نجات چاہیے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہنگامی اجلاس ہوا، وزیراعظم نے ملک میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وزارت توانائی کے وزراء اور اعلی حکام کو بھی فوری طلب کرلیا۔اجلاس میں لوڈشیڈنگ کی وجوہات، محرکات اور اس کے سدباب کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف متعلقہ وزرا اور افسران پر برس پڑے اور کہا کہ کچھ بھی کریں دو گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کے علاوہ کچھ برداشت نہیں۔ وزیراعظم نے وزرا اور حکام کی وضاحتیں مسترد کردیں اور کہا کہ عوام کو مشکل سے نکالیں، کوئی وضاحت نہیں چاہیئے، مجھے وضاحتیں نہیں عوام کو لوڈشیڈنگ کی تکلیف سے نجات چاہیے، عوام تکلیف میں ہوں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیراعظم کا لوڈ شیڈنگ پر اظہار برہمی، وزرا اور حکام پر برس پڑے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
