ہومپاکستانعمران خان خود سازشی،جھوٹا بیانیہ دفن ہو چکا،سنیٹر روبینہ خالد

عمران خان خود سازشی،جھوٹا بیانیہ دفن ہو چکا،سنیٹر روبینہ خالد

سنیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ روز تبدیل ہو رہا ہے،آج انہوں نے امریکا کے ساتھ بھارت اور اسرائیل کو بھی مبینہ سازش میں شامل کر لیا ہے،عمران خان کی بیان بازی ملک کو نفصان پہنچا رہی ہے،عمران خان بتائیں وہ سازش کے بارے بارے میں اور کیا جانتے ہیں،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین روز روز اپنے ہیجانی بیانات سے عوام کو تکلیف میں مبتلا کر رہے ہیں،عوام عمران خان اور پی ٹی آئی کا اصلی چہرہ جان چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اقتدار سے نکلنے کے بعد 10بار اپنا بیانہ تبدیل کر چکے ہیں،انہوں نے پہلے وہ جعلی خط سامنے لائے،پھر امریکہ کے سر الزام تھوپ دیا،آرمی کو اپنے جھوٹے بیانیے کا نشانہ بنایا اب وہ بھارت اور اسرائیل کو بھی اپنے سازی بیانیے میں گھیسٹ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عوام نے نکالاہے،انہیں اتحادی جماعتوں نے ووٹ کی طاقت سے اقتدار سے الگ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔