عمران خان کا لانگ مارچ ختم ہونے کے بعد جڑواں شہروں میں حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے۔اسلام آباد بلیو ایریا سے پی ٹی آئی کارکن قافلوں کی صورت میں واپس روانہ ہوگئے۔ ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے واپس جانے والے کارکنوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔انتظامیہ و پولیس نے مری روڈ سمیت دیگر شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کھولنے کیلیے رکاوٹیں ہٹانا شروع کردیں۔ مری روڈ پر چاندنی چوک سے کنٹینرز ہٹا کر شاہراہ کو کھول دیاگیا جبکہ کاروباری مراکز بھی کھلنے لگے۔اسلام آباد بلیو ایریا میں پی ٹی آئی کارکنوں نے جھڑپوں کے دوران املاک کو شدید نقصان پہنچایا اور آگ لگائی جس سے درجنوں درخت اور پودے جھلس کر مرجھاگئے جبکہ ٹیلی فون تاروں کو بھی جلایا گیا۔ڈی چوک کچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ ہر طرف کاغذ ، جوس کے ڈبے ، درختوں کی شاخیں اور پتے بکھرے پڑے ہیں۔ کھانے پینے کی اشیا کا کچرا پھیلا ہوا ہے۔مرکزی شاہراہ پر ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔ سی ڈی اے سمیت دیگر محکموں نے بحالی کا کام شروع کردیا۔
پی ٹی آئی مارچ کا خاتمہ،اسلام آباد میں معمولات زندگی معمول پر آ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
