ہومپاکستاندرخت،پولیس وین،گرین بیلٹ،پی ٹی آئی کارکنوں نے سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا

درخت،پولیس وین،گرین بیلٹ،پی ٹی آئی کارکنوں نے سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا

پی ٹی آئی کارکنوں نے لانگ مارچ کے دوران پولیس سے جھڑپوں میں املاک کو شدید نقصان پہنچایا

اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں جلائے گئے درجنوں درخت اور پودے آگ سے جھلس کر مرجھا گئے۔ میٹروبس ٹریک پر لگے کھجور کے قیمتی درخت جلائے گئے۔ گرین بیلٹ پر چیڑ کے درخت بھی جلے ہیں۔بلیو ایریا مرکزی شاہراہ پر ہر طرف گندگی کے ڈھیر بھی لگ گئے۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹیلی فون تاروں کو بھی جلایا۔ کارکنوں نے بکتربند گاڑی کو بھی آگ لگائی اور نیوز چینلز کی ڈی ایس این جی پر بھی پتھرا کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔