ہومپاکستانعمران خان اور ان کا قافلہ اسلام آبادمیں داخل ہو گیا

عمران خان اور ان کا قافلہ اسلام آبادمیں داخل ہو گیا

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کا قافلہ اسلام آبادمیں داخل ہو گیا۔

عمران خان کا قافلہ پشاور سےاسلام آباد داخلے کے ٹول پلازہ سے آگے بڑھ گیا۔

اس سے قبل حسن ابدال میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک میں میرا انتظار کرو میں آ رہا ہوں، پولیس نے پرُامن احتجاج پر شیلنگ کی ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ عوام کا سمندر ڈی چوک آ رہا ہے ، حکومت جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دےگی وہاں سے نہیں جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔