ہومپاکستانہم امپورٹڈ حکومت کو ہرحال میں گھر بھیجیں گے،،عثمان ڈار

ہم امپورٹڈ حکومت کو ہرحال میں گھر بھیجیں گے،،عثمان ڈار

انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو لانگ مارچ اسلام آباددھرنے میں بدل جائے گا،عثمان ڈارنے خبردار کردیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ہم امپورٹڈ حکومت کو ہرحال میں گھر بھیجیں گے،انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو لانگ مارچ اسلام آباددھرنے میں بدل جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نےنجی ٹی پروگرام سے گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ 25مئی کو ہر شہر سے ہر شخص لانگ مارچ میں شرکت کرے گا۔ہم حق کے ساتھ ڈٹے رہنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیجیں گے۔سازشی عناصر کو گھر بھیج کر شفاف الیکشن کا اعلان نہ کیا گیا تووہیں بیٹھیں گے۔وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو تنبیہ کررہے ہیں کہ رکاوٹ نہ ڈالیں۔انہوں نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کمزور ترین حکومت ہے جن سے کوئی فیصلہ نہیں ہوپارہا۔یہ دودھ نہر کی ندیاں بہانے کی نعرے بازی کرتے تھے،۔عمران خان کی حکومت کو گرانے پر لڈیاں ڈالی گئیں۔یہ سپر پاور کے ایجنڈے پر پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے بیٹھے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔