ہوماسلام آبادکراچی ٹرین حادثہ ،مسافر ٹرینوں کانیا شیڈول جاری

کراچی ٹرین حادثہ ،مسافر ٹرینوں کانیا شیڈول جاری

لاہور(سب نیوز)کراچی ڈویژن میں حادثے کی وجہ سے آج لاہور اور فیصل آباد سے جانے والی ٹرینوں کا شیڈول کچھ اس طرح سے ہے ۔

لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی 42 ڈاؤن قراقرم ایکسپریس شام 3 بجے کی بجائے رات 8 بجکر 15منٹ پر روانہ ہوگی۔ لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی 34ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کی بجائے رات 11 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔ لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی 16 ڈاؤن کراچی ایکسپریس شام 5 بجکر 30منٹ کی بجائے شام 7بجے روانہ ہوگی ۔

لاہور سے روانہ ہونے والی 44 ڈاؤن شاہ حسین ایکسپریس 7 بج کر 30 منٹ کی بجائے رات 10 بج کر 15 منٹ پر روانہ ھو گی۔ فیصل آباد سے روانہ ہونے والی 18 ڈاؤن ملت ایکسپریس شام 3 بج کر 50منٹ کی بجائے رات 8 بجے روانہ ہوگی ۔ مزید معلومات کے لیے ریلوے انکوائری آفس یا117 پر رابطہ کریں.تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔