اسلام آباد(سب نیوز) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اب تک مختلف کیٹگریز کے لئے 3000 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 16 مئی تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔سندھ بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے میں 26 جون 2022 کو ہو رہے ہیں۔پہلے مرحلے میں 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کرائیں جائیں گے۔۔دوسرے مرحلے میں 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی 2022 کوہوں گے۔
