تھانہ پیرودہائی پولیس نے اپنے چچا سے بھتہ طلب کرنے والا ملزم 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق راولپنڈی ملزم عدنان نے ساتھیوں عمیر اور حمزہ کے ہمراہ سگے چچا سے فون پر 20لاکھ روپے بھتہ طلب کیا۔ ملزم آواز بدل کر اپنے چچا کو کال کرتا تھا ۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے خوف پیدا کرنے کے لئے اپنے ہی چچا کے گھر فائرنگ بھی کی، پیرودھائی پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر فوری طور پر مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔
چچا سے بھتہ طلب کرنے والا بھتیجا 2 ساتھیوں سمیت گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
