ہومپاکستانانتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے، شیخ رشید

انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ وسابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ چھٹی بار ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں ، ان کا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے۔شیخ رشید لکھتے ہیں کہ اسٹاک ایکسچینح گر رہی ہے، ریزروکم ہورہے ہیں جبکہ ڈالر 200 کا ہونے جارہا ہے،موجودہ صورتحال میں ملک ڈیفالٹ بھی ہوسکتا ہے ، موجودہ مسائل کا حل عبوری حکومت کا قیام ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے لکھا کہ ملکی مسائل کا واحد حل ہے الیکشن کرائے جائیں ، انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور جھاڑو پھر جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔