کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کی زیرِ صدارت بدھ کے روز اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد شہر کو مزید خوبصورت اور پرکشش بنانے کیلئے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اسی سلسلے میں انوائرمنٹ ونگ کی جانب سے بریفننگ کے دوران چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ اسلام آباد شہر کو مزید خوبصورت اور دلکش بنانے کے لئے جہاں مختلف گرین بیلٹس، سڑکوں اور نالوں کے اطراف سلوپس سمیت پارکس کو مختلف رنگ کے موسمی پھولوں سے سجایا جارہا ہے وہیں کشمیر چوک رائونڈ ابائوٹ پر ڈانسنگ فونٹین نصب کرنے کا بھی فیصلہ کیا جارہا ہے۔اجلاس میں ڈانسنگ فونٹین کے مختلف تھری ڈی ڈیزائن چیئرمین سی ڈی اے کے سامنے پیش کئے گئے۔ جن میں سے ایک ڈیزائن کی منظوری چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے متعلقہ شعبہ جات کو جاری کی گئیں۔مزید برآں متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے ڈانسنگ فونٹین کی کل لاگت اور تخمینے کو مرتب کرنے کے بعد ٹینڈرز اخبارات میں شائع کردئیے جائیں گے۔ اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ شہریوں کو تفریحی سرگرمیوں سمیت اعلی معیار زندگی فراہم کی جاسکیں۔
اسلام آباد شہر کی خوبصورتی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،چیئر مین سی ڈی اے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
