ہومپاکستانبطور وزیر خارجہ بلاول پہلا دورہ کس ملک کا کریں گے،تفصیلات سامنے آ گئیں

بطور وزیر خارجہ بلاول پہلا دورہ کس ملک کا کریں گے،تفصیلات سامنے آ گئیں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے 17مئی کو امریکہ کے دورے کا امکان ہے

۔وزیرخارجہ 18 مئی کو امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو کو رواں ماہ کے آخر میں کورونا پر ہونے والے ورچوئل اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ بلاول 18 مئی کو نیویارک میں گلوبل فوڈ سکیورٹی پر اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔گزشتہ دنوں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وزیرخارجہ کے امور سنبھالنے کے بعد پاک امریکا تعلقات میں بڑا بریک تھرو اس وقت سامنے آیا جب امریکی وزیر خارجہ نے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے وزارت سنبھالنے پر مبارک باد بھی پیش کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔