Monday, May 25, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینمقبوضہ کشمیر ، قابض بھارتی فوجیوں نے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر ، قابض بھارتی فوجیوں نے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ظالم فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں مزید 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے دو نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد کے علاقے کریری ڈورو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ رات ضلع شوپیاں کے علاقے پنڈوشن میں اسی طرح کی ایک کارروائی کے دوران فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک شہری آج سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔ علاقے میں فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک اور شہری کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔