اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ترین گروپ کے عون چوہدری کو وزیر اعظم شہباز شریف کا مشیر برائے اسپورٹس اور سیاحت تعینات کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر عون چوہدری کو مشیر تعینات کیا ہے۔عون چوہدری کی بطور مشیر اسپورٹس اور سیاحت تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عون چوہدری کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔
