ہومپاکستانعہدے سے ہٹائے جانے کے بعد عمرسرفراز چیمہ کا بھی موقف سامنے آگیا

عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد عمرسرفراز چیمہ کا بھی موقف سامنے آگیا

لاہور(سب نیوز)عہدے سے ہٹائے جانے پر سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا موقف بھی سامنے آگیا ۔

پنجاب کے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے ٹوئٹر پرپیغام میں کہا کہ صدر پاکستان کی جانب سے غیر معمولی حالات کے پیش نظرسمری مسترد کرنے کے باوجود کیبینٹ ڈویژن نے غیر آئینی نوٹیفیکیشن جاری کیا جسے مسترد کرتا ہوں۔عمر سرفراز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے انشا اللہ جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔