اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جہلم جلسے کے حوالے سے عوام کے نام اہم پیغام میں کہا کہ منگل کو میں جہلم آ رہا ہوں،جہلم شہیدوں کا اور غازیوں کا شہر ہے۔
عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کی تیاری کے لئے عوام کو تیار کر رہا ہوں،پاکستان کو حقیقی آزادی دلوانے کے لئے سب مارچ میں شرکت کریں۔
انہوں نے کہا کہ جہلم کی عوام کو بتانا ہے کہ بیرونی سازش سے مسلط کی گئی حکومت ہمیں نامنظور ہے،امید کرتا ہوں کہ عوام اس جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا جہلم جلسے کے حوالے سے عوام کے نام اہم پیغام ،#ImranKhan #jhelum pic.twitter.com/Q2jwzwbdOc
— PK PRESS (@PKPRESS1) May 9, 2022
