ہومپاکستانوزیراعظم کا ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئے بڑا فیصلہ

وزیراعظم کا ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئے بڑا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف کا ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئے بڑا فیصلہ ،وزیراعظم شہبازشریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی ۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کرنا ہے، قیمت کو مستحکم کرنا ہے،وزیراعظم نے ایکسپورٹ پر پابندی کے ساتھ سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دے دیا ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

وزیراعظم نے اپنے احکامات پر موثر عمل درآمد سے مسلسل آگاہ کرنے کی بھی متعلقہ اداروں کو ہدایت کردی ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ غفلت اور کوتاہی ہوئی تو متعلقہ افسراور عملہ ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔