کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ پر دوسرے لڑکے کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات کا الزام لگایا ہے اور ثبوت کے طور پر کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ نشے اور تشدد جیسے بدترین الزامات کے بعد انتہائی شرم ساری سے وہ آڈیو پیغامات جاری کررہے ہیں اور عدالت میں تصاویر بھی پیش کروں گا جسے دیکھنے کے بعد روح کانپ اٹھے گی۔
عامر لیاقت نے کہا کہ میں شراب پیتا ہوں نہ آئس کا نشہ کرتا ہوں چار ماہ کی شادی میں بھوکا رکھنے والا روزانہ ان کی پسند کا کھانا باہر سے منگوا کر کھلاتا تھا جس انسان نے زندگی بھر عورت کی عزت و احترام کا درس دیا ہو وہ تشدد کرے گا؟ اور اگر کرتا تھا تو 15دن یہ میرے ساتھ رہیں جس میں ان کی کم عمری کے باعث جب مجھے انہوں نے بتایا کہ یہ ابھی 15 برس کی ہیں میں نے اپنا بستر الگ کرلیا تو تشدد کس وقت کیا؟ اور طبی ٹیسٹس کے ذریعے دوباتیں سامنے آجائیں گی کہ مبینہ طور پر پندرہ برس کی لڑکی ڈیڑھ ماہ سے بہاولپور میں کیسے اس عمل سے گزری کہ شوہر کی غیر موجودگی کے باوجود وہ معاملات جاری رہے جو کہ ممکن نہ تھے ساتھ ساتھ اپنی عمر چھپاکر مجھے جعلی شناختی کارڈ دکھا کر اطمینان دلانے کا جرم اس کے سوا ہے۔
عامر لیاقت نے کہا کہ میں آج عوام کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ شادی کے 15دن بعد بہاولپور گئیں اور دن بعد واپس آئیں اور آنے کے بعد تین دن گزرے کہ یہ دوبارہ بہاولپور چلی گئیں دن بعد واپس آئیں اور اس دوران میرے بس ایک سوال پر کہ کراچی میں تو 24 گھنٹے آپ کا موبائل آن رہتا تھا لیکن اس بار رات سے صبح تک مسلسل بند رہا کیا بات تھی انہوں نے پہلے بہانے بنائے اور پھر قبول کیا کہ بند کردیتی تھی میں چپ رہا لیکن تشویش میں مبتلارہا آج مجھ پر شدد کا جھوٹا الزام لگا کر حدود میں رہتے ہوئے وہ حقیقت بیان کرنے پر مجبور کردیا جو میں کرنا نہیں چاہتا تھا ان چار ماہ میں چونکہ ان کے گھر میں کمانے والا کوئی نہ تھا میں معاشی حالات کی مجبوری کے باوجود ان کی والدہ کوماہانہ دولاکھ روپے بھجواتارہا جبکہ ایک لاکھ روپے ان کو جیب خرچ دیتا رہااور یہ کمریمیں بند اس دور کی سب سے بڑی جھوٹی خاتون خود گاڑی ڈرائیو کر کے 12بجے دوپہر نکلتیں پارلر جاتیں۔

