ہومپاکستاننیب کی90روزہ حراست کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ

نیب کی90روزہ حراست کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )نیب قوانین میں مجوزہ ترامیم کے بعد نیب90 روز تک کسی کو بھی تحویل میں نہیں رکھ سکے گا جب کہ ملزم کی تحویل 14 روز تک ہو گی۔نیب قوانین میں مجوزہ ترامیم سے 14روز ریمانڈ مکمل ہونے پر ضمانت دائر کی جا سکے گی،

ضمانت منسوخ ہونے پر ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر رہے گا جبکہ الزام کی انکوائری ہونے سے قبل گرفتار نہیں کیا جا سکے گا اور جرم ثابت کرنے کی ذمہ داری نیب کی ہو گی۔ اس سے نیب کی ساکھ بہتر ہونے اور افسران کو کسی بھی کیس کی انکوائری کرنے میں آسانی ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم سے سینئر حاضر سروس اور سابق بیورو کریٹس نے ملاقات کرتے ہوئے نیب کی جانب سے 90روز تک حراست کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے نیب قوانین میں ترامیم لانے کی تجویز دی گئی ہے،

وزیراعظم نے بیورو کریٹس کو قوانین میں ترامیم لانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔بتایا گیا ہے نیب قوانین میں پہلے تین اہم ایشو پر ترمیم کی جائے گی، ترمیم کے بعد کسی کو بھی 90 روز تک تحویل میں نہیں رکھا جا سکے گا ، ملزم کو 14 روز تک حراست میں رکھا جا سکے گا۔نیب قوانین میں ترامیم کرکے جلد نئے قوانین کے مطابق ترامیم شدہ قوانین پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔