Wednesday, March 18, 2026
ہومپاکستانبشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی نے خاموشی توڑ دی، دبنگ اعلان

بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی نے خاموشی توڑ دی، دبنگ اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نے کہا ہے کہ نہ ہی ہم نیب انکوائری سے چھپیں گے اور نہ ہی تحقیقات سے بچنے کی کوشش کریں گے، خود ذاتی طور پر نیب کے سامنے پیش ہوں گے اور میری قانونی ٹیم بھی نیب انکوائری کا سامنا کرے گی۔قومی احتساب بیورو (نیب)کی جانب سے فرح خان کیخلاف انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے انکوائری کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ فرح خان کے کیس کے متعلق ڈی جی نیب لاہور کو قانون کے مطابق انکوائری کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ نیب سابق خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرح گوگی کیخلاف آمدن سے زاہد اثاثہ جات کی انکوائری کرے گا۔اس حوالے سے فرح خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نہ ہی ہم نیب انکوائری سے چھپیں گے اور نہ ہی تحقیقات سے بچنے کی کوشش کریں گے بلکہ میں خود ذاتی طور پر نیب کے سامنے پیش ہوں گے اور میری قانونی ٹیم بھی نیب انکوائری کا سامنا کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔