ہومپاکستانپی ٹی آئی کا احتجاج، الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات

پی ٹی آئی کا احتجاج، الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر پر احتجاج کیا جائے گا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت بدھ سے جمعے تک ہوگی، ریڈ زون میں داخلے کے راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔