ہومپاکستانوزیر خارجہ اسحاق ڈار اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ریاض پہنچ گئے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ریاض پہنچ گئے

ریاض(سب نیوز)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی (ایس پی ڈی سی)کے اجلاس میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گئے۔
پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق ریاض پہنچنے پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا استقبال سعودی مسلح افواج کے میجر جنرل عثمان الزہرانی، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور ریاض میں سعودی وزارت خارجہ کے پروٹوکول افسر نے کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔