راولپنڈی (آئی پی ایس )سابق سنیٹر چوہدری تنویر خان کی تین سال قبل اینٹی کرپشن میں درج مقدمہ میں عبوری ضمانت کی توثیق درخواست ،چوہدری تنویرخان جانب سے مک وحید انجم محمد یاسر۔بشارت اللہ خان اور نوید قریشی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔وکلا اوراینٹی کرپشن پراسیکیوٹر کی جانب سے توثیق ضمانت کی درخواست پر بحث مکمل کی،سپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی ڈویژن مسرورزمان نے فریقین کے دلائل کے بعد سماعت کل تک ملتوی کردی ۔ ضمانت توثیق کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا ۔عبوری ضمانت پر رہا چوہدری تنویر عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث عدالت پیش نہ ہو سکے،میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش ، چوہدری تنویر کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور ہوگئی۔چوہدری تنویر کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن راولپنڈی میں مقدمہ درج ہے۔
لیگی رہنما سینیٹرچودھری تنویر خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
