اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بے شک الیکشن ہار جاوں لیکن ٹکٹ ان کو دوں گا جو پاکستان کا سوچتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عوام سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ تین سال سے اپوزیشن الیکشن کا شور کررہی تھی،
انتخابات کا اعلان کیا تو سپریم کورٹ کس مقصد کے تحت گئے؟اپوزیشن نے ساری زندگی فکس میچز کھیلے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ان کے اپنے امپائرز کھڑے کئے جائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے تو ہمیں الیکشن لڑنے کی سمجھ نہیں تھی لیکن ہم اب سمجھ گئے ہیں، ہم نے الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے۔ اب ہم انتخابی ٹکٹ سوچ سمجھ کر دیں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جبب تک پارلیمنٹ میں ملک کا سوچنے والے نہ آئیں، بے شک الیکشن ہار جاں لیکن ٹکٹ ان کو دوں گا جو پاکستان کا سوچتے ہیں۔
