Sunday, May 17, 2026
ہومشوبزعروج آفتاب گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں

عروج آفتاب گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں

پاکستانی امریکن گلوکارہ عروج آفتاب نے دنیائے موسیقی کے اعلی ترین گریمی ایوارڈز میں اپنے گانے محبت کے لیے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق37 سالہ پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے گریمی کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ گریمی ایوارڈز کی بیسٹ گلوبل پرفارمنس کیٹگری میں عروج کا گیت محبت کو منتخب کیا گیا تھا ۔عروج کی اس بڑی کامیابی پر معروف شخصیات سمیت ان کے چاہنے والے انہیں بڑی تعداد میں مبارکباد دے رہے ہیں۔عروج آفتاب کی غزل کو سابق امریکی صدر بارک اوباما نے بھی اپنی پسندیدہ گانوں میں شمار کیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کو دنیائے موسیقی کے اعلی ترین گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا، یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی پاکستانی گلوکارہ کو 2 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا۔عروج آفتاب کو بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس اور بیسٹ نیو آرٹسٹ کی کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا۔عروج آفتاب کا تعلق نیویارک کے علاقے بروکلین سے ہے ، عروج آفتاب کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے ، عروج نے والدین کے ساتھ وطن آ کر لاہور سے اپنی موسیقی کا آغاز کیا ۔عروج اپنے گیتوں میں کلاسیکی موسیقی کو لوک اور جیز سے ہم آہنگ کرتی ہیں۔ ان کے 3 سولو البم آچکے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔