Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ردعمل، ڈپٹی اٹارنی جنرل مستعفی

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ردعمل، ڈپٹی اٹارنی جنرل مستعفی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ردعمل کے طور پر ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان نے اپنے بیان میں کہا کہ آئین کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں،حکومت کا مزید دفاع نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے غیر آئینی رولنگ دی، آئین اور جمہوری اقدار کے منافی اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔