ہومپاکستانروس جانے پر نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، وزیر اعظم عمران خان

روس جانے پر نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روس جانے پر نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، کیا کسی خود مختار آزاد ملک کو ایسی دھمکیاں دی جاسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ کہتے ہیں امریکا کو ناراض نہیں کرنا، بھارت پابندیوں کے باجود روس سے تیل خرید رہا ہے اور امریکہ کہتا ہے بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی اس کو کچھ نہیں کہہ سکتے۔عمران خان نے کہا کہ امریکا کو ناراض نہ کرنے کی وجہ آزاد خارجہ پالیسی کا نہ ہونے سے نقصان ہوا ہے جبکہ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی ہے مداخلت نہیں کرسکتے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت امریکا کا اتحادی ہے مگر روس سے تعلقات قائم کر رہا ہے، بقول امریکا بھارت آزاد ہے تو ہم کیا ہیں؟ جو ملک آزاد پالیسی کا نہ ہو وہ کبھی عوامی مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔