ہومپاکستانوزیراعظم پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، فواد چوہدری

وزیراعظم پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ سکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے،ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔