ہومپاکستانعوام نے بیرونی آقائوں کے حضور بکنے والے غداروں کومستردکردیا،وزیراعظم

عوام نے بیرونی آقائوں کے حضور بکنے والے غداروں کومستردکردیا،وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نے پختونخوابلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فقیدالمثال کامیابی پروزیراعلی محمود خان کو اور اپنی ٹیم کو پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی کے عوام نے بیرونی آقاوں کے حضور بکنے والے غداروں کوپوری شدت سے مستردکیاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں محمود خان کی کامیابی کو سراہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کے پی کے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر وزیراعلی محمود خان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ تمام غداروں کیلئے ایک پیشگی تنبیہ ہے کہ انکے حلقوں میں ان کیساتھ ہونے کیاوالاہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔