ہومپاکستانسابقہ اہلیہ نے عمران خان کیلئے نئی مصروفیت ڈھونڈ لی

سابقہ اہلیہ نے عمران خان کیلئے نئی مصروفیت ڈھونڈ لی

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے انہیں کانگریس رہنما نوجوت سدھو کے ہمراہ کامیڈی شو ‘دی کپل شرما شو’ کی میزبانی کا مشورہ دے دیا۔

ریحام خان ان دنوں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور انہوں نے گزشتہ شب ٹوئٹر پر صارف کی دلچسپ ٹوئٹ کی تصویر شیئر کی۔مذکورہ تصویر اس وقت کی ہے جب عمران خان اور سدھو کی ملاقات گرودوارہ دربار صاحب کرتار پور میں ہوئی۔ تصویر کے کیپشن میں صارف نے نوجوت سنگھ کے خیالات کا اظہار کیا اور مضحکہ خیز انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ‘میں نے سب انتظام کرلیا ہے، انڈین پریمیئر لیگ میں دونوں بھائی مل کے کمنٹری کریں گے’۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔