ہومپاکستانکیا شیروانی سلوالی ہے؟ صحافی کے سوال پر شہباز شریف کا سنجیدہ جواب

کیا شیروانی سلوالی ہے؟ صحافی کے سوال پر شہباز شریف کا سنجیدہ جواب

قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا انہوں نے شیروانی سلوالی ہے؟

اس سوال کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شیروانیاں ہم نے پہلے بھی بہت پہنی ہیں، پاکستان عوام کی خدمت کی بات کریں۔

خیال رہے کہ یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے ن لیگ کے صدر شہباز شریف وزیر اعظم کے امیدوار ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔