سپیکر قومی اسد قیصر نے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے مبینہ دھمکی آمیز خط کو پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کمیٹی میں زیر بحث لانے کی آفر کی ہے،بدھ کو اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور حزب اختلاف راضی ہوں تو خط کے معاملے کو پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کمیٹی میں زیر بحث لایا جا سکتا ہے،یاد رہے حکومت خط کے معاملے پر کل قومی اسبملی کا ان کیمرہ اجلاس بلانے پر غور کر رہے ہے،بدھ کو وزیر اعظم نے کابینہ کے ساتھ خط کے مندرجات شیئر کیے جبکہ وزیر اعظم نے سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں بھی خط کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
سپیکر قومی اسد قیصر کی دھمکی آمیز خط کو پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی میں لانے کی پیشکش
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
