ہومپاکستانتحریک عدم اعتماد،اپوزیشن کی حکمت عملی طے کر لی گئی

تحریک عدم اعتماد،اپوزیشن کی حکمت عملی طے کر لی گئی

اپوزیشن کی قیادت نے تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری پر حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو تحریک پر بحث اور ووٹنگ تک روزانہ پارلیمنٹ لایا جائے گا، تمام پی ٹی آئی منحرف اراکین کو قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے چیمبرز میں رکھا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منحرف اراکین کو رازداری سے پارلیمنٹ لانے لیجانے کے لئے مشترکہ اپوزیشن کے چند رہنماں کو ذمہ داری سونپ دی گئی، متحدہ اپوزیشن اوراس کی اتحادی جماعتوں کے اراکین کے ذریعہ ہی تحریک عدم اعتماد کامیاب بنائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اشد ضرورت میں منحرف اراکین کو ایوان میں لایا جائے گا ورنہ ان کا ووٹ استعمال نہیں کیا جائے گا، اپوزیشن کے چند ممبران کے ممکنہ غائب ہونے کی صورت میں منحرف اراکین کا ووٹ استعمال کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ دوسری صورت میں منحرف اراکین کو 63اے سے بچانے کے لئے ایوان میں نہیں لایا جائے گا، اپوزیشن اور اس کی تمام اتحادی جماعتیں جمعرات سے گنتی کے دن تک اپنے تمام اراکین کی پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنائیں گی۔ذرائع نے کہاکہ کل جمعرات سے لے کر اتوار تک اجلاس جانے کی صورت میں ہر ہر رکن کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔