اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے متحدہ اپوزیشن کیساتھ طے پانے والے معاہدے اور وزرا کی استعفوں کی توثیق کردی۔
موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت اسلام آباد کے پارلیمنٹ لاجز میں ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے کے نکات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعد ایم کیو ایم رہنما سید امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔امین الحق نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے وزرا نے اپنے استعفے وزیراعظم عمران خان کو ارسال کر دیے ہیں۔یاد رہے کہ رات دیر گئے ایم کیو ایم پاکستان اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں دونوں جانب سے معاہدے کی منظوری دی گئی۔
