ہومپاکستانوزیراعظم آج شام قوم سے خطاب کریں گے،بڑااعلان متوقع

وزیراعظم آج شام قوم سے خطاب کریں گے،بڑااعلان متوقع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے اس سے پہلے وزیراعظم کابینہ کو خصوصی اجلاس میں دھمکی آمیز خط اوراپنی حکومت کے خلاف مبینہ عالمی سازش کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں وزیراعظم کے اس خطاب کوبہت اہمیت دی جارہی ہے اوراس میں کوئی بھی بڑااعلان متوقع ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے ،کابینہ کی ایمرجنسی میٹنگ بلائی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کھڑا ہے اور آخری بال تک لڑے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔