ہومپاکستانعدم اعتماد،اپوزیشن ق لیگ کا فیصلہ بدلوانے کیلئے متحرک

عدم اعتماد،اپوزیشن ق لیگ کا فیصلہ بدلوانے کیلئے متحرک

مسلم لیگ قائد اعظم (ق)کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے زرداری ہاس جائیں گے۔

ذرائع ق لیگ کے مطابق چوہدری شجاعت اور آصف زرداری کی ملاقات زرداری ہائوس میں ہوگی۔ذرائع ق لیگ نے بتایا کہ چوہدری شجاعت اور آصف زرداری کی ملاقات کے وقت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے پنجاب کی وزارت اعلی کی حکومتی پیشکش قبول کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد سے ق لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور طارق بشیر چیمہ نے عہدے سے مستعفی ہونے اور وزیراعظم کے خلاف ووڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔