ہومپاکستانسیاسی گہما گہمی ختم،اسلام آباد میں نظام زندگی بحال،میٹرو چل گئی

سیاسی گہما گہمی ختم،اسلام آباد میں نظام زندگی بحال،میٹرو چل گئی

جمعیت علما السلام کے پڑا اور مسلم لیگ ن کے مہنگائی لانگ مارچ اور جلسہ ختم ہونے کے بعد جڑاوں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے مابین چلنے والی میڑو بس سروس تیسرے روز بحال کر دی گئی۔پشاور روڈ پر پڑا اور جلسہ ختم ہونے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے تاخیر ہونے کے باعث میڑو بس اتھارٹی کو صورتحال معمول پر آنے سے متعلق آگاہ نہیں کیا تھا،

تاہم صبح ساڑھے 10 بجے کلیرینس ملی جس کے بعد راولپنڈی کے ایلوویٹڈ ٹریک سے بسوں کو ڈیپو منتقل کرکے دوپہر کے وقت میڑو آپریشن کو بحال کر دیا گیا۔میڑو ڈیپو پشاور موڑ سیکیورٹی نقطہ نگاہ سے بند ہونے کے باعث تمام بسیں راولپنڈی ایلوویٹیڈ ٹریک پر پارک کی گئی تھیں۔

میڑو بسیں روٹین میں شیڈول کے مطابق صبع 6 بجے سے شب 10 بجے تک آپریشنل رہتی ہیں۔روزانہ ایک لاکھ 10 ہزار سے ایک لاکھ 25 ہزار مسافر میڑو سروس کے ذریعے جڑواں شہروں کے مابین سفر کرتے ہیں، میڑو بس سروس معطل ہونے سے شہریوں کو شدید سفری مشکلات کا سامنا رہا۔ میڑو بس اتھارٹی کو آپریشنل اخراجات کی مد میں بھاری مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا۔سری نگر ہائی وے کو بھی رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک کے کلیئر کر دیا گیا جس کے بعد سری نگر ہائی وے پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔